اسلام آباد:(عباس ملک) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے پنجاب اور پاکستان کاکلچر یہ ہے کہ مائیں اور بہنیں سانجی ہوتی ہیں ، دشمن ماﺅں اور بہنوں تک پہنچ جائے تو بڑا ہی کم ظرف ہوتا ہے ، یہ انتہائی کم ظرفی کا مظاہرہ ہے شہباز شریف کی بیٹی کے گھر کیاگیاہے ۔ طلال چودھری نے کہا کہ پنجاب اور پاکستان کاکلچر یہ ہے کہ مائیں اور بہنیں سانجی ہوتی ہیں ، دشمن ماﺅں اور بہنوں تک پہنچ جائے تو بڑا ہی کم ظرف ہوتا ہے ، یہ انتہائی کم ظرفی کا مظاہرہ ہے جو شہباز شریف کی بیٹی کے گھر کیاگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ الزام یہ ہے کہ شہباز شریف نے 2008سے لیکر 2018تک کرپشن کی ہے لیکن یہ ٹرانزکشن 2007کی ہیں ، یہ تمام ٹرانزکشن جلاوطنی کی ہیں ، یہ ان کے کاروباری معلات ہیں جن کو اسی طرح اچھالا جارہاہے جیسے نواز شریف پر الزام کچھ اور لگایا لیکن پھر ایک اقامہ ڈھونڈا گیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹرانزکشن ان کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے سے پہلے کی ہیں ، یہ شہباز شریف کے گھر کے اور کاروباری معاملات ہیں جن کواچھالا جارہاہے ۔