اسلام آباد (عباس مل؛ک) فواد چودھری عدالتوں پر اپنے بیان کے ذریعے اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ،فواد نے اپوزیشن کی طرح نیب کی غیر جانبداری پر ہی سوال اُٹھا دئیے ،فواد چودھری نے بالآخر تسلیم کرلیا کہ نیب آزادانہ کام نہیں کررہا،ہماری بات سچ نکلی، حکومت خود کہہ رہی ہے کہ نیب اپوزیشن اور حکومت میں بیلنس کررہا ہے ،فواد آپ کے بقولسارا پاکستان چورہے مگر یہ بتائیں کہ صرف 9 مہینوں میں ملک کی ترقی کی شرح آدھی کیسے ہو گئی ؟پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈوں کی کرپشن کا ذمہ دار کون ہے ؟ اور یہ کب مکمل ہوگی؟یہ بتائیں منی لانڈرنگ کے ذریعے 18 جعلی بینک اکاؤنٹس سے تحریکِ انصاف کو کس نے فنڈ کیا ،مہنگائی تین گنا کیسے ہو گئی ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں، انہوں نے کہا یہ بتائیں کہ 50 لاکھ گھر کون سے سیارے پر تعمیر ہورہے ہیں ،علیمہ باجی اور جہانگیرترین کی منی لانڈرنگ کی دولت کب وطن واپس آئے گی؟ 9 ماہ میں گیس141 اور بجلی 25 فیصد مہنگی کیوں کی؟۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فواد نے تصدیق کردی کہ ان گنت خدمات کے باوجود عمران خان نے حکومت اور اپوزیشن میں بیلنس کرنے کے لئے علیم خان کو کالے قانون کی نذر کر دیا،