اسلام آباد:(عباس ملک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور عوام میں بہت مقبولیت رکھتے ہیں جس کا اظہار پاکستانی اکثر محبت کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹیں بھی جاری کرتے ہیں تاہم اب ایک پوسٹ آصف غفور کی نظروں سے گزی تو انہوں نے اس پر زبردست پیغام جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کی دو مختلف تصاویر تھیں اور ساتھ تحریر درج ہے کہ”کوئی تیزاب سے جلتاہے تو کوئی تیل سے جلتا ہے ، پاکستان کا ہر دشمن بوس کے سٹائل سے جلتا ہے ،“۔ یہ پوسٹ میجر جنرل آصف غفور کی نظروں سے گزری تو انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پرسنل اکاونٹ سے اس کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ” یہ کبھی بھی کسی شخص کے بارے نہیں ہونا چاہیے، چاہے وہ جوئی کوئی بھی ہو ،یہ پاکستان اور اس کے لوگوں کے بارے میں ہونا چاہیے ، فرد واحد کی تعریف اور تذلیل ہمیں کہیں بھی نہ لے جائے گی ، کوئی بھی فرد ادارے سے بالاتر نہیں ہے اور کوئی بھی ادارہ پاکستان سے اوپر نہیں ہے ، یہ وہ طریقہ ہے جس طرح ہمیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کرنا چاہیے ۔“