رحیم یار خان (اکرم طارق )بے نظیر برج کے مقام پرز میندارو کونسلر لاپتہ ،اغوا کا خدشہ ،ورثا کا احتجاج ،7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج تفصیل کے مطابق چاچڑاں شریف بے نظیر برج کے مقام پر زمیندار و کونسلر خدا بخش پہوڑ لا پتہ ہو گیا پولیس کا بیٹے کی مدعیت میں 7 افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، بیٹے شہریار نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ رات جب میرے ابو زمین پر گئے تو گھر واپس نہیں آئے میں نے ان کے نمبر پر کال کی تو ان کا نمبر بند جا رہا تھا جب میں صبح سویرے ان کی تلاش میں اپنے رقبہ موضع پہوڑاں بے نظیر برج کے قریب پہنچا تو ان کا موٹر سائیکل روڈ پر موجود پایا تو میں نے اپنے عزیز عقارب اور 15 پر اطلاع دی پولیس کے دیر سے پہنچنے پر پہوڑ برادری کے لوگوں نے شدید احتجاج کیا ، ایس ایچ او ظاہر پیر موقع پر پہنچ کر احتجاج ختم کرایا ،ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ مغوی کو جلد بازیاب اور ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا اہلیان علاقہ کے مطابق مغوی کونسلر کا اپنی پہوڑ برادری اور گوپانگ برادری کے چند افراد سے زمین کا تنازع بھی چل رہا تھا اس لیے پولیس کسی دباو میں آئے بغیر واقع کی میرٹ پر تفتیش کرے