جھلم۔رپورٹ راجہ فیصل کیانی بیورو چیف بی بی سی اردو ڈسٹرکٹ جھلم۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی جھلم کی ٹیم کا تازہ سیاہ کارنامہ۔
نمائندہ ایکسپریس نیوز سوھاوہ احسن وحید کے بھائی کی دوکان پر خود گٹکے کا شاپر رکھوا کر فورا ریڈ کر کے گٹکا برآمد کرنے کیبعد دوکان سیل کر دی۔
وجہ عناد ان کے کالے کرتوت اور کرپشن کی خبریں لگانا تھا۔
کچھ دن قبل احسن وحید نمائندہ ایکسپریس نیوز سوھاوہ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی جھلم کی ٹیم کی کچھ اچھی خوبیاں بیان کی تھیں ۔جس سے انہیں آئینے میں اپنا چہرہ دھندلا دھندلا نظر آ رھا تھا۔
صحافی برادری نے نمائندہ ایکسپریس سوھاوہ سے مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ھوۓ اصل حقائق ڈپٹی کمشنر جھلم جناب سیف انور جپہ صاحب تک پہنچا دئیے۔
اب انصاف ضرور ھوگا۔
میری فوڈ اتھارٹی جھلم کی ٹیم سے درخواست ھے کہ میرے خلاف بھی ایک گٹکے کا شاپر رکھوا کر جعلی کارروائی کریں تاکہ آپکو پتہ چل جاۓ کہ صحافی ایسے اوچھے ھتھکنڈوں سے سچ لکھنا چھوڑ نہیں دیتے بلکہ ان کا عزم اور بھی مضبوط ھو جاتا ھے۔