نوشہرہ(شاہ باباحبیب عارف) ۔ہوس کے ہاتھوں اندھا ہوکر 8سالہ بچے کیساتھ مسجد میں بد فعلی کرنے والا ملزم 24گھنٹے کے اندر گرفتار،ملزم کا اعتراف جرم،مزید تفتیش جاری نوشہرہ تفصیلات کے مطابق:۔مظہر وحید شاہ ولد عبدالغفارساکن نادان شہید اکبر پورہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ مسجد میں فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد گھر آیا تو زوجہ سے اپنے 08سالہ بیٹے طلحہ شاہ کے بارے میں پوچھا۔جس پر انہوں نے کہا کہ وہ فجر کی نماز کیلئے مسجد گیا ہوا ہے۔آدھا گھنٹہ گزرنے تک جب وہ گھر نہیں آیا میں خود اُسے لینے مسجد چلا گیا۔مسجد پہنچ کر اپنے بیٹے کی تلاش شروع کی ۔جب مسجد کے غسل خانوں کو پہنچا تو دیکھا کہ ایک نوجوان میرے بیٹے کے ساتھ بزور بد فعلی کر رہا تھا۔مجھے دیکھتے ہی وہ( ملزم) وہاں سے بھاگ گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)منصور امان نے اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے جمشید خان SIایس ایچ او اکبر پورہ کو جلد از جلد ملزم کی گرفتاری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے۔جمشید خان نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر مختلف جگہوں پر چھاپے لگائیں۔ملزم ذیشان ولد حیات ساکن نادان شہید اکبرپورہ کو 24گھنٹوں کے اندر گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم اپنے گھناونے جرم کاعتراف کر لیا۔جبکہ مزید تفتیش جاری ہیں۔ملزم کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔