مردان: سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر22 اپریل سے شروع ہونے والی سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیاسینئر صوبائی وزیر کے پی کے محمد عاطف خان نے اپنے حجرے مردان ہاوس میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر22 اپریل سے شروع ہونے والی سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈبلیو ایچ او ، یونیسیف اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔افتتاح کے بعد سینئر وزیر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم اپنے حجرے سے شروع کیے جانے کا مقصد یہ ہے کہ مردان میں گٹر کے پانی سے جو نمونے ٹیسٹ کیے ہیں ان میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے لہذا 22 اپریل سے شروع ہونے والی پولیو مہم مردان میں پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے پچوں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہےانہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مردان میں 2014 کے بعد پولیو کا کوئی کیس نہیں لیکن ہمیں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ گٹر کے پانی سے لیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس مثبت آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپورکوشش ہے کہ دس بیماریوں کے خلاف ضروری ٹیکاجات کو بہتر بنایا جائے، اگر کہیں یہ دس بیماریوں کے ٹیکے نہیں لگائے جارہے ہیں تو وہاں کی عوام کو چاہیے کہ وہ ہمارے محکمہ صحت کے سٹاف سے تعاون کریں