کٹھمنڈو: نیپال میں ایئر پورٹ پر چھوٹا طیارہ کھڑے ہوئے 2 ہیلی کاپٹروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپال میں مائونٹ ایورسٹ کے علاقے لوکلا کے ایئر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران چھوٹا طیارہ کھڑے ہوئے ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3افراد ہلاک اور 4زخمی ہو گئے ، چھوٹا طیارہ کٹھمنڈو کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ رن وے سے پھسل کر کھڑے ہیلی کاپٹروں سے ٹکرایا۔ طیارہ ٹکرا گیا