لاہور: آئی جی پنجاب امجد سلیمی کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  پنجاب کے انسپیکٹر جنرل پولیس کو تبدیل کردیا گیا ہے اور موجودہ آئی جی امجد سلیمی کو عہدے سے ہٹا کر پولیس سروس گریڈ 22 کے کیپٹن (ر) عارف نواز کو بحیثیت آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے، عارف نواز سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن تعینات تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کیپٹن (ر) عارف نواز کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جب کہ امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔امجد جاوید سلیمی کا تعلق پولیس کے 14ویں کامن سے ہے۔ انہوں نے یکم نومبر 1986ء کو بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی تھی۔ وہ 7 فروری 2013ء کو سی سی پی او لاہور تعینات ہوئے تھے۔