باچاحان مرکز میں عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی نائب صدر زنانہ ونگ شازیہ اورنگزیب کی سربراہی میں جائنٹ سیکرٹری مسز شاہین ضمیر صاحبہ ،ضلع مردان کی نائب صدر سیدہ نادیہ شاہ صاحبہ ،ضلع پبی کی نائب صدر سلیمہ جہانگیر صاحبہ ،ضلع پشاور کی کاؤنسلر مہرین راجہ صاحبہ،ضلع سوات کی نائب صدر ڈاکٹر صاحبہ نے صوبہ بھر میں ضلعوں کی سطح پر تنظیم سازی کو مکمل کرنے اور قبائلی علاقوں میں قبائلی خواتین کو متوقع جنرل الیکشن میں سیاسی سطح پر باشعور اور بااختیار بنانے کے لیے بھرپور مہم چلانے کے حوالے سے ضروری اقدامات اور فیصلے کیے گئے ۔اس موقع پر ضلع مردان کی نائب صدر سیدہ نادیہ شاہ نے نومنتخب صوبائی کابینہ کی صوبائی نائب صدر زنانہ شازیہ اورنگزیب ،جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر شاہین ضمیر اور صوبائی جنرل سیکرٹری ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا سردار حسین بابک صاحب کو مبارک باد اور پھول پیش کیے ۔