مردان(شاہ باباحبیب عارف)  پلاسٹک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک پر وقار تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جس میں مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ظاہر شاہ مہمان خصوصی تھے اس موقع پر پلاسٹک ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر یداد گل،موٹر سائیکل ایسوسی ایشن صدر حاجی اویس صدر صاحبزادہ نیو اڈہ ،پلاسٹک ایسوسی ایشن مردان کے صدر حاجی محمد ارشد، نائب صدر عبد اللہ جان، جنرل سیکرٹری یاسر شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر شاہ نے کہا کہ پلاسٹک ایسوسی ایشن کو تنگ کرنے کی بجائے مل بیٹھ کر مسئلہ کا حل نکالا جائے موجودہ حکومت کی بہترین اور تاجر دوست پالیسی پر عمل پیرا ہو کر اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے کیونکہ تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تاجر برادری کا معیشت میں بڑا ہاتھ ہےآخر میں مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ظاہر شاہ نئی کابینہ کو مبارکباد بھی دی۔