مردان ( شاہ باباحبیب عارف ) اين سی ايچ ڈی مردا ن کے ڈپٹی ڈائر يکٹر ڈاکٹر ميرعالم خان نے کہا ہے کہ تعليم کی اہمیت سے انکار کسی طور بھی ممکن نہیں ہے، تعلیم سے قوموں میں و يژن، قوت اور شعور آتا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جو قومیں تعلیم یافتہ ہوتی ہیں ان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ان خيالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعليم اور اين سی ايچ ڈی کے زير اہتمام گورنمنٹ ہائير سکينڈری سکول محبت آباد مردان ميں داخلہ مہم کی تقريب سے خطاب کرتے ہو ئے کيا جس ميں ضلع ناظم مردان احتشام ايڈوکيٹ،ڈسٹر کٹ ايجوکيشن آفيسر مردان زوالفقار الملک ، اين سی ايچ ڈی کے شہزاد اور ضلع بھر کے سکول پر نسپلز اور اساتذہ نے کثير تعداد ميں شر کت کی۔ڈاکٹر مير عالم نے کہا کہ خيبر پختو نخوا بشمول نئی شامل اضلاع ميں اين سی ايچ ڈی کے زير اہتمام 604 سکول چل رہے ہيں جس ميں 668 فيڈر ٹيچرز بچوں کو تعليم دے رہے ہيں صرف امسال تمام فيڈز سکولوں ميں18ہزار بچوں کو فيڈر سکولوں ميں داخل کرواچکے ہيں اور مزيد داخلے جاری ہيں۔ضلع ناظم احتشام ايڈوکيٹ اور زوالفقار الملک نے کہا کہ طلبہ و طالبات قوموں کی ترقی میں پیش پیش ہوتے ہیں اور ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ قوموں کا اثاثہ، مستقبل ہوتے ہیں، حکومت خيبر پختو نخوا کے اقدامات کی بدولت اب کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ بچوں کے سکولوں میں داخلے کے سو فیصد ہدف کو یقینی بنانے کیلئے محنت، عزم اور جذبے کی ضرورت ہے۔داخلہ مہم 2019 کو کامیاب بنانے کے لئے تمام شہری آگاہی پروگرام میں بھرپور حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ مردان میں شرح خواندگی مزید بڑھانے کے لیئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔تاکہ ہم تعلیم کے شعبے میں ترقی یافتہ ملکوں کے برابر آسکیں، تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جو قوموں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔