چارسدہ (شاہ باباحبیب عارف) ایس ایچ او تھانہ پڑانگ کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم کے دوران کامیاب کاروائی ۔ایک سال قبل علاقہ تھانہ پڑانگ میں زبانی تکرار کے نتیجے میں اپنے ہی بھابی کو قتل کرنے والے واقعے میں مطلوب اشتہاری گرفتار ۔آلہٰ قتل بھی برآمد۔ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد خان یوسفزئی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کے خاص احکامات پر ضلع بھر میں جرائم کی روک تھام اورپولیس کو مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری خصوصی مہم جاری ہے۔اس حوالے سے طارق ولد ایوب خان سکنہ ماجوکے نے تھانہ پڑانگ میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ میں اور میری بیوی گھرمیں موجود تھے اس دوران زبانی تکرار پر میرے بھائی زبیر ولد ایوب خان نے مجھ پر اور میری بیوی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میرے بیوی جان بحق ہو گئی۔واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان کے زیرِ نگرانی ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد خان یوسفزئی ، ایس ایچ او تھانہ پڑانگ افتخار خان اور انوسٹی گیشن آفیسر تھانہ پڑانگ بشیر گل خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر جلد از جلد ملزم کی گرفتار اور آلہٰ قتل کی برآمد گی کا ٹاسک سونپ دیا۔ تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر کامیا ب کاروائی کرتے ہوئے ملزم زبیر ولد ایوب ساکن ماجوکے تک رسائی حاصل کرکے حراست میں لیا ۔ ملزم کے قبضہ سے آلہٰ قتل بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔