مردان (شاہ باباحبیب عارف)اسسٹنٹ کمشنر مردان اسد اللہ کی قیادت میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے حوالے سے واک پولہ تھین بیگز پرمکمل پابندی کااعلان۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنراسداللہ خان کی قیادت میں کلین اینڈگرین پاکستان کے سلسلے میں آگاہی واک ہوا جسمیں مرکزی تنظیم تاجران ضلعمردان کے چیٸرمین غلام سرورصراف ۔سینٸیرناٸب صدرحاجی شاہ خالدصراف۔ نیواڈا کے صدرصاحبزادہ میڈیا کے نماٸندوں ۔سول ڈیفنس کے اہلکاروں اورمعززین علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی میڈیا کے نماٸندوں سے گفتگو کرتے ہوٸے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھرمیں کھلے عام پولی تھین بیگز کی مینو فیکچر نگ ، پروڈکشن ، پرچیز نگ ار سیلنگ کاکام عروج پر ہے ۔ ماحولیات کے ماہرین کے مطابق پولی تھین بیگ کا استعمال نہ صرف ماحولیات کیلئے نقصان دہ ہے بلکہ پولی تھین بیگ انسانی صحت کیلئے بھی مضر ہے ، پولی تھین بیگ میں رکھی گئی گرم اشیاءکے استعمال سے کینسر جیسا موذی مرض لاحق ہوسکتا ہے۔انکاکہنا ہے کہ پولی تھین بیگ کا استعمال ماحولیات کیلئے نقصان دہ ہے زیادہ استعمال کے باعث یہ گندے نالوں میں پھنس کر سیوریج لائنوں کو بلاک کرتے ہیں ان کوجلانے سے جو دھواں نکلتا ہے اس سے نہ صرف فضاءآلود ہ ہوتی ہے بلکہ انسانی صحت بھی متاثر ہوتی ہے یہ شاپنگ بیگز جانور کھاتے ہیں لیکن ان کے معدہ میں جاکر یہ پھنس جاتے ہیں جو ہضم نہیں ہوتے جس سے جانو ر مرجاتے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ اس سلسلے میں میں نےگزشتہ روز تاجررہنماوں اورچیمبر کے صدرسے بھی درخواست کیا تھا کہ پولی تھین شاپنگ بیگز کے استعمال کو روک کربائیوں ڈیگریڈ ایبل بیگز کے استعمال کویقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامہ کا ساتھ دیں ۔مذید اسسٹنٹ کمشنر نے واضع کیا کہ وہ تین دن کے اندر پولیتھین بیگز کے استعمال کی جگہ بایو ڈیگرڈبل شاپنگ بیگ کے استعمال کو یقینی بنائے بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور انکے کاروبار سیل کر دئیے جائینگے