کیوبیک: اس وقت دنیا بھر میں ایک ویڈیو غیر معمولی طور پر مقبول ہورہی ہے جس میں ایک بڑی نسل ‘کولی’ کا کتا بجلی کی رفتار سے دوڑتا ہوا آتا ہے اور ایک نحیف اور چھوٹے کتے کو گویا لے اڑتا ہوا ریورس ہوتی گاڑی سے دور لے جاتا ہے ۔یہ واقعہ کینیڈا کے علاقے کوبیک میں پیش آیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کتا ریورس ہوتی ہوئی کار کے عین پیچھے تھا اور خاتون ڈرائیور کو گاڑی ریورس کرتے ہوئے اس کا احساس نہیں تھا۔ چند سیکنڈوں میں ایک بڑا کتا ایس یو وی کار کے پاس آتا ہے اور چھوٹے کتے کو اپنی گرفت میں لے کر آگے بڑھ جاتا ہے ۔اس واقعے کے بعد خاتون اپنی کار سے باہر آئی اور دونوں کتوں کو گلے لگایا لیکن خاتون عقبی آئینے سے تمام معاملے کو سمجھ چکی تھیں اور اسی بنا پر انہوں نے بریک بھی لگائی تھی۔