لاہور:  واردات کے بعد سے مقتولہ کا ڈیڑھ سالہ بچہ بھی مل گیا ۔تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواربچے احد کو مسجد میں چھوڑکر فرار ہوگیا تھا ، لاہور نیوز نے لاپتہ بچے کی و رثا کو تلاش کرلیا، مسجد سے ملنے والا ڈیڑھ سالہ احد مقتولہ عائشہ کا ہی بیٹا ہے ۔ جیل روڈ میں ماں بیٹی کے قتل میں پولیس نے عائشہ سے دوسری شادی کرنے والے ملزم حسن مدنی کو حراست میں لے لیا ۔