ریاض: مشرق وسطیٰ کے پرتعیش ترین سینما گھر کو دارالحکومت ریاض کے کنگڈم ٹائور میں کھولا گیا۔سینما کا افتتاح عرب پتی شہزادے ولید بن طلال نے کیا۔انہوں نے ٹی وی سے گفتگو کرتے ولی عہد محمد بن سلمان کی تعریف کی اور کہا ان کے ویژن کے مطابق سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ سعودی سینما سعودی عرب میں نہ صرف ملک کا بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کا پرتعیش ترین سینما گھر عام عوام کے لیے کھول دیا گیا۔